جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پولیس کی پھر ایک مرتبہ فائرنگ _ دو مشتبہ افراد زخمی ؛ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقعہ

حیدرآباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بار پھر پلچل پیدا ہو گئی۔ جمعرات کی آدھی رات کے بعد پولیس نے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب چار لوگوں کو مشتبہ طور پر گھومتے ہوئے دیکھا۔ انہیں روک کر پوچھ تاچھ کی گئی۔ لیکن جب انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تو انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ ایک شخص نے کلہاڑی سے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک اور شخص نے پتھروں سے حملہ کیا۔ اس دوران پولیس نے فائرنگ کی اور حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔

 

فائرنگ سے راجو نامی شخص اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دو دیگر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ زخمیوں کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پورمیٹ میں پاردھی گینگ کے چوروں کو گرفتار کرنے کے دوران پولیس نے فائرنگ کی تھی ۔ اور گزشتہ ماہ جب سکندرآباد کے سٹی لائٹ ہوٹل میں پولیس کی اینٹی اسنیچنگ ٹیم نے فرار ہونے والے چوروں کی بائک کے ٹائر کو گولی مارنے کی کوشش کی تو گولی بائک کے پیچھے بیٹھے شخص کی ٹانگ میں لگی۔

 

بعد ازاں دو ڈاکو پکڑے گئے۔ ایک اور واقعہ میں سعیدآباد پولیس نے چین چھیننے والوں پر فائرنگ کر دی جو گزشتہ چند دنوں سے چوری کی سلسلہ وار وارداتیں کر رہے تھے۔ اس کی شناخت امیر گینگ سے تعلق رکھنے والے چوروں کے طور پر ہوئی تھی اس طرح چند دنوں سے حیدرآباد میں چوروں کو پکڑنے کے لئے پولیس فائرنگ کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button