جرائم و حادثات
حیدرآباد میں پولیس عہدیدار کی سارق پر فائرنگ

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقے چادرگاٹ میں ایک پولیس عہد یدار کی جانب سے سارق پر فائرنگ کرنے کی اطلاعاتملی ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وکٹوریا پلے گراؤنڈ کے پاس ایک سارق نے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون چیتنیہ پر خنجر سے حملے کی کوشش کی جس پر پولیس عہدیدار نے اس پر گولی چلا دی۔ جس کے نتیجے میں سارق زخمی ہو گیا
اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سارق کو پکڑنے کے دوران اس نے ڈی سی پی پر حملے کی کوشش کی تھی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



