جرائم و حادثات
حیدرآباد میں ریو پارٹی پر پولیس کا دھاوا ۔ 6 خواتین بھی پکڑی گئیں

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں ریو پارٹی منائی جا رہی تھی جہاں پولیس نے دھاوا کر دیا۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ اسپیشل ٹاسک فورس نے مادھا پور کے اپارٹمنٹ کلاؤڈ 9 ہومس میں چہارشنبہ کی رات چھاپہ مارا
جہاں سے 14 مرد اور 6 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ تاجر ناگراج یادو جو بیگم پیٹ کا رہنے والا بتایا گیا ہے اس نے اپنی سالگرہ منانے کے لیے مادھا پور میں ریو پارٹی منعقد کی تھی۔ اس پارٹی کے لیے بیرون ملک کی شراب منگائی گئی تھی
جبکہ گوا سے ڈرگس بھی منگوائے گئے تھے۔ پولیس کو جیسے ہی اس پارٹی کی اطلاع ملی اس نے دھاوا کیا اور وہاں سے ایک گرام کوکین، دو گرام ایم ڈی اے اور دیگر منشیات ضبط کر لیے گئے۔