جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں ریَو پارٹی پر پولیس کا دھاوا 

حیدرآباد ۔حیدرآباد کے مضافات میں منائی جانے والی ریَو پارٹی پر پولیس نے دھاوا کیا۔ مہیشورم میں واقع کے چندرا ریڈی ریزارٹ پر رچہ کندہ اسپیشل آپریشن ٹیم نے چھاپہ مارا جہاں خفیہ طور پر  ریَو پارٹی منائی جارہی تھی۔

 

 

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ پارٹی آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جو اپنے مختلف ڈیلروں کے لیے تفریحی تقریب کا اہتمام کر رہی تھی۔پولیس کے مطابق اس پارٹی میں جملہ 50 افراد شریک تھے جن میں 14 خواتین بھی شامل تھیں۔

 

 

چھاپے کے دوران پولیس نے نہ صرف شراب برآمد کی بلکہ تقریب میں موجود خواتین کو بھی تحویل میں لے لیا ہے پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button