جرائم و حادثات

شوہر کے ہاتھوں حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کا قتل۔ دہلی میں واردات

نئی دہلی: ملک کے قومی دارالحکومت کی پولیس میں سواٹ کمانڈو کے طور پر خدمات انجام دینے والی کاجل چودھری (27) سال کے قتل کیس میں تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں کاجل کے شوہر انکور ڈمبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

مقتولہ کے بھائی نکھل نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قتل سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے۔نکھل نے بتایا
“قتل سے کچھ دیر پہلے میری بہن نے مجھے فون کر کے کہا تھا کہ اس کا شوہر اسے ہراساں کر رہا ہے۔

 

اسی دوران انکور نے اس سے فون چھین لیا اور کہا کہ ریکارڈ کر لو یہ پولیس کے لیے ثبوت بنے گا۔ اس نے مجھے دھمکی دی کہ وہ میری بہن کو قتل کر دے گا۔ میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی مگر اس نے ایک نہ سنی۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دیر بعد انکور نے فون کر کے اطلاع دی کہ کاجل کی موت ہو گئی ہے اور غازی آباد کے اسپتال آ کر دیکھنے کو کہا۔“میں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور اسپتال پہنچا جہاں میری حاملہ بہن مردہ حالت میں پڑی تھی”

 

یہ کہتے ہوئے نکھل رو پڑے۔مقتولہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ 2023 میں کاجل کی شادی انکور سے ہوئی تھی اس وقت معقول جہیز دیا گیا تھا اس کے باوجود سسرال والے مزید جہیز کے لیے ان کی بیٹی کو مسلسل پریشان کرتے

 

رہے۔پولیس کے مطابق دفاعی شعبے میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے انکور اور اس کی بیوی کاجل کے درمیان مالی معاملات پر اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ 22 تاریخ کو میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے بعد غصے

 

میں آ کر انکور نے کاجل پر حملہ کیا اور ڈمبل سے اس کے سر پر وار کیا۔شدید زخمی حالت میں کاجل کو غازی آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ پانچ دن تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو فوت ہوگئی۔

 

یہ واقعہ تاخیر سے منظرِ عام پر آیا۔پولیس نے انکور کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button