حیدرآباد میں ظالم شوہر کے قاتلانہ حملہ میں حاملہ بیوی کوما میں چلی گئی

حیدرآباد میں دن دہاڑے سر عام ایک شوہر نے حاملہ بیوی پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ 5 دن قبل پیش آیا لیکن اس کی اطلاع میڈیا کو تاخیر سے ملی۔
تفصیلات کے مطابق وقار آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے محمد بصیرت کو جنوری 2023ء میں اجمیر شریف درگاہ کو روانہ کے دوران سفر میں کولکتہ سے تعلق رکھنے والی شبانہ پروین نامی ایک خاتون سے ملاقات ہوئی تھی اور ان دونوں میں محبت بھی ہو گئی اور انہوں نے اکتوبر 2024 ء میں شادی کر لی۔
شادی کے بعد یہ جوڑا حیدر آباد کے حفیظ پیٹ میں واقع آدتیہ نگر منتقل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بصیرت انٹیر پر ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ فی الوقت شبانہ پروین دو ماہ کی حاملہ بتائی گئی۔ گذشتہ ہفتہ بیوی کی طبیعت خراب ہو جانے سے شوہر بصیرت اسے کونڈا پور میں واقع راگھویندرا کالونی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کروایا۔
دو دن علاج کے بعد یکم اپریل کی رات شبانہ پروین ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو گئیں۔ ہاسپٹل سے باہر نکلنے کے بعد شوہر اور بیوی میں کسی مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا اور اس نے اور میں سڑک پر ہی شبانه پروین پر سمنٹ کے اینٹ سے 10 تا 12 مرتبہ حملہ کر کے زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔
مقامی افراد اور راہگیروں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس نے شدید زخمی حالت میں خاتون کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ پروین کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کے گھر والوں نے اسے میاں پور کے ایک خانگی ہاسپٹل اور اس کے بعد نمس ہاسپٹل منتقل کر دیا۔
فی الوقت خاتون کوما میں ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بصیرت کو گرفتار کر لیا اور جیل بھیج دیا۔