حیدرآباد۔ بیرون ممالک کی لڑکیوں کے ذریعہ جسم فروشی کا پردہ فاش

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے عنبر پیٹ گول ناکہ علاقہ میں غیر ملکی لڑکیوں کے ذریعہ جسم فروشی کروانے والے ایک گروہ کا پولیس نے پردہ فاش کیا۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس کارروائی کے دوران جسم فروشی کر اپنے والے دلال اور ایک گاہک کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گول ناکہ کے قریب واقع ایک گھر میں غیر قانونی طور پر جسم فروشی کا اڈہ چلانے کی پولیس کو اطلاع ملی، جس پر پولیس نے جمعہ کی رات 11 بجے یہاں چھاپہ مارا اور وہاں کے آرگنائزر تیموتھی بارچی (30) سال اور شخص با ریڈی کو گرفتار کیا گیا۔
اس کارروائی کے دوران پولیس نے یوگانڈہ کی چار نوجوان لڑکیوں اور کینیا کی ایک لڑکی کو بھی آزاد کروالیا اور انہیں ریسکیو ہوم منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے اس تعلت سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گرفتار منتظم تیموتھی بارچی کی شناخت لائبریا کے باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ لائبریا سے حیدرآباد آیا تھا اور یہاں ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا تاہم پولیس نے اسے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث پایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔