جرائم و حادثات

چائے بنانے کے مسلہ پر ساس اور بہو میں جھگڑا ؛ بہو جاں بحق _ حیدرآباد کے حسن نگر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 27 جون ( اردولیکس) چائے دینے کے مسئلہ پر ساس اور بہو کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے میں ایک کی جان چلی گئی۔ اس جھگڑے میں ساس نے بہو کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے حسن نگر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے عطاپور حسن نگر میں مقیم 28 سالہ اجمیری بیگم کو آج صبح اس کی ساس فرزانہ نے چائے دینے کی ہدایت دی۔ جس پر اجمیری بیگم نے چائے بنانے سے انکار کردیا۔ اس مسلہ پر دونوں میں گرما گرم بحث اور گالی گلوج ہوئی۔ اس دوران غصہ کی حالت میں ساس نے بہو کو اوڑھنی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button