حیدرآباد میں بھگا بھگا کر چاقووں سے حملہ کرنے کے واقعہ میں زخمی نوجوان قطب الدین دوران علاج فوت

حیدرآباد _ 15 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے آصف نگر علاقہ میں جمعرات کی رات 11 بجے سرعام سڑک پر بھگا بھگا کر چاقووں سے حملہ کرنے کے واقعہ میں زخمی نوجوان قطب الدین کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ فلمی انداز کا یہ واقعہ آصف نگر کی اہم سڑک پر پیش آیا تھا جہاں حملہ آوروں نے نوجوان کو شدید زخمی کردیا تھا
آصف نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ محمد قطب الدین عرف قدوس ساکن ٹپہ چبوترہ جمعرات کہ رات 11 بجے آصف نگر چوراہے کے قریب سے تنہا گزر رہا تھا کہ اس پر شیخ امان، جاوید، ظفر اور دوسروں نے تعاقب کرکے اور لاٹھیوں اور خنجروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں نو جوان شدید زخمی ہو گیا تھا جسے مہدی پٹنم کے نانل نگر میں واقع ایک ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔
جائے واردات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قتل کی سنسنی خیز واردات کا یہ منظر قید ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کس طرح سے وحشیانہ واردات انجام دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول قدوس 27 اگست 2023 ء کو آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی مجاہد کے قتل کی واردات میں ملوث تھا۔
مجاہد کے بھائیوں نے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ موقع کی تلاش میں تھے۔ کل دن بھر قدوس پر نظر رکھی گئی اور رات جب وہ تنہا واپس ہو رہا تھا اس پر حملہ کر دیا گیا
متعلقہ خبر پڑھیں
حیدرآباد میں نوجوان کو بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ _دل دہلا دینے والا واقعہ