آئی پی ایل میں آر سی بی کی کامیابی – حیدراباد میں جشن کے دوران ہنگامہ ارائی پر پولیس کا لاٹھی چارج

حیدرآباد _ آر سی بی کی آئی پی ایل 2025 کی شاندار فتح کے بعد ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی اس ٹیم کے مداحوں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔ تاہم جشن کی یہ خوشی اُس وقت غم و غصے میں بدل گئی جب پولیس نے ہجوم پر لاٹھی چارج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، آئی پی ایل کے فائنل میں آر سی بی کی جیت کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں، خاص طور پر ٹینک بانڈھ بنجارہ ہلز، عابڈز، اور ایل بی نگر میں نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مداحوں نے آتش بازی کی، موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منایا
۔لیکن بعض مقامات پر ہجوم کے بے قابو ہونے، ٹریفک میں رکاوٹ، اور شور شرابے کے سبب پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ پولیس نے پہلے نوجوانوں کو منتشر ہونے کی ہدایت دی، مگر جب بات نہ سنی تو لاٹھی چارج کا سہارا لیا گی
ا۔لاٹھی چارج کے دوران کچھ نوجوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح پولیس کارروائی سے گھبرا کر ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں
۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف قانون و نظم کو برقرار رکھنا تھا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جشن منائیں، لیکن امن و قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔