تلنگانہ

کریم نگر میں بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری

کریم نگر _ 23 نومبر ( اردولیکس) کریم نگر بی آر ایس کے امیدوار و وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دہلی کی غلامی کرنے والی پارٹیاں ہیں کیا تلنگانہ کے عوام ان پارٹیوں کو ووٹ دے کر دہلی کے غلام بننے تیار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں تلنگانہ کا نقشہ بدل دیا ہے

ہر طرف ترقی اور خوشحالی ہے سماج کا ہر طبقہ خوش ہے انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت تیسری میعاد کے لئے اقتدار میں آنے والی ہے کتہ پلی میں انتخابی مہم کے دوران گنگولا کملاکر نے کہا کہ کریم نگر شہر کی ترقی پر سینکڑوں کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

گنگولا کملاکر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے انھیں ہر طبقہ کی تائید حاصل ہورہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button