جرائم و حادثات

ریل بنانے کا جنون یا شرارت؟ جگتیال ضلع کے کورٹلہ بس اسٹیشن میں برقعہ پہن کر نوجوان کی عجیب و غریب حرکت

ریل بنانے کا جنون یا شرارت؟ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں برقعہ پوش نوجوان کی انوکھی کہانی سامنے آگئی

 

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سوشل میڈیا ریلز کے شوق نے ایک نوجوان کو ایسی حرکت پر مجبور کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے برقعہ پہن کر کورٹلہ بس اسٹینڈ پر مشتبہ انداز میں چکر لگانے شروع کئے تو وہاں موجود عملے کو شک ہوا اور اسے فوراً قابو میں لے لیا گیا۔

 

جب حقیقت سامنے آئی تو سب دنگ رہ گئے—نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ صرف سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے لئے یہ ڈرامہ کر رہا تھا۔

 

واقعہ کے بعد بس اسٹانڈ کے عملہ نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں اس سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ شہریوں میں اس حرکت پر حیرت کے ساتھ تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button