جرائم و حادثات

اسکوٹی کی ڈکی سے ایک لاکھ روپے کی رقم اڑا لی گئی – تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن میں پیش آیا واقعہ

بینک سے نکالی گئی ایک لاکھ روپے کی رقم کو  اسکوٹی کی ڈکی سے  دو نامعلوم سارق نے اڑا لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن میں پیش آیا ۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک شخص کی وہ رقم چرا لی جو اس نے ابھی بینک سے نکالی تھی۔ تفصیلات کے مطابق، متاثرہ شخص نے بینک سے نکالے گئے ایک لاکھ روپے اپنی دو پہیہ گاڑی کی ڈِکی میں رکھے اور دیگر چیزوں کی خریداری کے لیے چلا گیا۔

 

چوروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈِکی کھولی اور نقدی چرا لی۔ جب متاثرہ شخص واپس آیا اور اپنی رقم غائب دیکھی تو فوراً پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ چوری کی اس واردات کے کچھ مناظر قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے، جو تفتیش کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔

 

پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چوروں کو پکڑنے کے لیے  تلاش کی جا رہی ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ احتیاط برتیں اور ایسی وارداتوں سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button