سہارنپور مدرسہ میں 10سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد – دو مولوی گرفتار، وائرل ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی نکلی

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ایک مدرسے میں 10 سالہ بچے پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں دو مولویوں نے بچے کو الٹا لٹکا کر مارا پیٹا اور ایک نے درجنوں ڈنڈے برسائے۔ متاثرہ بچہ مدد کے لیے چیختا رہا مگر اسے نہیں چھوڑا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو مدرسے کے ہی ایک تیسرے مولوی نے ریکارڈ کی تھی، جو بعد میں تنازعہ کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً ڈیڑھ سال پرانی ہے، جو 3 اپریل کو منظر عام پر آئی۔ اور دو دن سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر گردش کررہی ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد گنگوہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین جنید اور شعیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمین نے دعویٰ کیا کہ بچہ مدرسہ چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، جس پر اسے سزا دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔




