فیس نہ دینے پر اسکول ٹیچر نے بچے کی آنکھ پھوڑ دی، والدین میں غم و غصے کی لہر

آندھراپردیش کے ایک خانگی اسکول میں فیس نہ دینے پر اسکول ٹیچر نے بچے کی آنکھ پھوڑ دی، والدین میں غم و غصے کی لہر
آندھراپردیش کے انامیا ضلع کے رائے چوٹی منڈل کے لکی ریڈی پلی گاؤں میں واقع رِشی واتیکا گُروکل اسکول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹیچر نے فیس نہ دینے کی پاداش میں چھوٹے طالب علم کی آنکھ پھوڑ دی۔
متاثرہ کے والدین نے بتایا کہ فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر ٹیچر نے چھڑی سے ان کے بچہ کو بے ددری سے مارا پیٹا اس دوران چھڑی آنکھ میں لگ گئی۔جس کی وجہ سے بچہ ایک آنکھ سے محروم ہوگیا
متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اچھا انسان بنانے کی امید سے اسکول بھیجتے تھے، لیکن اب ان کا بیٹا بینائی سے محروم ہو کر شدید صدمہ اور درد کا شکار ہے۔
والدین نے انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود اسکول کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی اور ضلع کے حکام کیس کو نظر انداز کر رہے ہیں، جس سے خاندان شدید پریشانی اور خوف کے ماحول میں مبتلا ہے۔