جرائم و حادثات

لڑکیوں کے نہانے کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ۔عادل‌آباد‌کے ریسیڈنشل اسکول میں شرمناک واقعہ

File photo

عادل آباد ۔ ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع کے بیلہ منڈل میں واقع چاندپلی آشرم اسکول میں لڑکیوں کے نہاتے وقت ویڈیوز بنانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ اسکول کے وارڈن جی آنند راؤ پر الزام ہے کہ اس نے خفیہ طور پر طالبات کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

 

 

یہ معاملہ اس وقت بے نقاب ہوا جب شی ٹیم  نے اسکول میں شعور بیداری پروگرام کے لیے دورہ کیا۔ پروگرام کے دوران طالبات نے ہمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی شکایت ٹیم کے ارکان کے سامنے رکھی۔ شکایت کی بنیاد پر شی ٹیم نے تفصیلات اکٹھی کیں اور معاملہ پولیس کے حوالے کیا۔

 

پولیس نے جمعہ کی رات بیلا پولیس اسٹیشن میں پُوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم وارڈن آنند راؤ کو گرفتار کیا اور ہفتہ کے روز اسے ریمانڈ پر دے دیا۔

 

 

دوسری جانب محکمہ قبائلی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر امبا جی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وارڈن آنند راؤ کو اس کے عہدے سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

 

پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ طالبات کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button