نیشنل

ڈرائیورنگ کے دوران بس ڈرئیور رسول کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

آندھرا پردیش کے اننامیا ضلع کے رائچوٹی ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دورانِ ڈرائیونگ آر ٹی سی بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا۔ جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا

 

اطلاعات کے مطابق، کاولی سے بنگلور کی طرف روانہ ہوئی ایک سپر لگژری بس رائچوٹی کے مدن پلی روڈ پر صبح کے وقت پہنچی تھی کہ اسی دوران 50 سالہ ڈرائیور رسول کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیئرنگ پر ہی بے ہوش ہو کر گر گئے۔ڈرائیور کے بے قابو ہونے سے بس سڑک کے کنارے چلی گئی، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔

 

مسافر فوراً چوکس ہوگئے اور بس کو روک دیا گیا۔ تاہم، ڈرائیور کو ہاسپٹل لے جانے سے پہلے ہی وہ فوت ہو چکے تھے۔بس کو بعد میں رائچوٹی آر ٹی سی ڈپو منتقل کیا گیا۔ رسول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button