حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کی ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا پردہ فاش۔ پکڑے جانے والوں میں ازبیکستان کی خاتون بھی شامل

حیدرآباد ۔کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم، سات گاہکوں اور ایک ہوٹل ریسیپشنسٹ کو حراست میں لیا جبکہ تین خواتین کو بازیاب کرایا گیا جن میں ایک کا تعلق ازبکستان سے بتایا گیا ہے۔
یہ کارروائی آر-اِن ہوٹل، روڈ نمبر 12، بنجارہ ہلز میں کی گئی جہاں پولیس نے کمرہ نمبر 111 اور 112 میں غیر قانونی جسم فروشی کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزم محمد شریف عمر 36 سال، پیشہ: کاروبار (اسٹائل میکر سیلون) ساکن، حیدرآبادکو گرفتار کرلیا جو آرگنائزر بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد شریف جو پہلے "اسٹائل میکر سیلون” کے نام سے کاروبار چلاتا تھا بے روزگار خواتین کو اچھی تنخواہ اور کمیشن کا لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کرواتا تھا۔باوثوق اطلاع ملنے پر ویسٹ زون ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کر ملزم محمد شریف، سات گاہکوں کو گرفتار کیا اور تین خواتین کو بازیاب کرایا۔
گرفتار شدگان ضبط شدہ سامان اور بازیاب خواتین کو مزید کارروائی کے لیے ایس ایچ او بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔یہ کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر ایم اقبال صدیقی کی نگرانی میں انجام دی گئی۔



