لڑکی کے ساتھ برہنہ ویڈیو کالنگ کے نام پر حیدرآباد کے پرانے شہر کے نوجوان کو لوٹ لیا گیا

لڑکی کے ساتھ برہنہ ویڈیو کالنگ کے نام پر حیدرآباد کے پرانے شہر کے نوجوان کو لوٹ لیا گیا
حیدرآباد: لڑکی کے ذریعہ برہنہ ویڈیو کالنگ کرواتے ہوئے حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو پھانسا گیا اور اس سے لاکھوں روپئے اینٹھ لئے گئے۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے گولی گوڑہ علاقے میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گولی گوڑہ کے رہنے والے ایک نوجوان کو حال ہی میں ایک نامعلوم لڑکی نے واٹس ایپ پر ویڈیو کال کیا۔
اس نے اپنا نام جوتی گپتا بتایا اور آہستہ آہستہ نوجوان سے دوستی بڑھائی۔ روزانہ بات چیت کے دوران وہ اس کے قریب ہوگئی۔اسی دوران اس نے نوجان سے برہنہ ویڈیو کالنگ کیا اور نوجوان کو بھی برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا اور پوری ویڈیو کال ریکارڈ کر لی گئی۔ اس کال کے ختم ہوتے ہی نوجوان کو ایک اور ویڈیو کال آئی۔
جب اس نے کال اٹھائی تو اسکرین پر خود ساختہ ملازمین پولیس نظر آئے پولیس کی وردی میں تھے۔ انہوں نے نوجوان کو دھمکایا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا اور اس کے رشتہ داروں کے واٹس ایپ گروپس میں ڈال دی جائے گی۔اس طرح دھمکیاں دے کر نوجوان سے 3.41 لاکھ روپے ٹرانسفر کروا لیے گئے۔
بار بار ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیے جانے پر مجبوراً متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رجوع کیا۔حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔



