جرائم و حادثات

7 سال کی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ حیدرآباد میں عربی پڑھانے والا ٹیچر گرفتار

File photo

حیدرآباد: مدرسہ کے ایک مدرس کی جانب سے کمسن بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

 

انسپکٹر سائیدولو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو عربی پڑھانے کے لیے بہار ریاست سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ رزاق کی چار ماہ قبل خدمات حاصل کی تھی۔

 

مذکورہ ٹیچر ٹولی چوکی کی پیرا ماؤنٹ کالونی میں واقع ایک مدرسے میں استاد کے طور پر مقرر تھا۔اسی دوران پیر کی رات تقریباً 9:30 بجے مکان مالک اپنی اہلیہ کے ساتھ ہاسپٹل گئے ہوئے تھے۔ اس وقت استاد رزاق گھر میں تینوں لڑکیوں کو تعلیم دے رہا تھا۔

 

گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے ایک بچی کو دوسرے کمرے میں بھیج دیا اور دوسری لڑکی جو سات سال کی بتائی گئے ہے اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی۔والدین کے گھر واپس آنے کے بعد متاثرہ بچی نے پیش آئے واقعے کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے مقامی گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button