خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی۔ حیدرآباد میں آٹو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ 29 سالہ خاتون کے ساتھ منگل کے روز حیدرآباد کے گچی باولی کے مجید بنڈہ علاقے میں ایک سنسان جگہ پر آٹو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی اور اسکا سامان چھین لیا۔ سائبر آباد اسپیشگ آپریشن ٹیم نے مجرم کی نشاندہی کر کے چندا نگر علاقے سے اسے حراست میں لے لیا لیکن ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون جو ایک خانگی ادارے میں کام کرتی ہی چنئی سے واپس آئی اور رات 2:15 لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اتری۔ وہاں سے اس نے نان رام گوڑہ جانے کے لیے آٹو رکشہ لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ آٹو ڈرائیور نے جنسی زیادتی کی اور شور مچانے پر اس کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی علاوہ ازیں اس کا بیاگ بھی چھین لیا جس میں نقدی اور شناختی کارڈ تھا۔
خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ مجرم موقع پر ایک راہ گیر کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔متاثرہ خاتون نے کنٹرول روم کو کال کر کے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔