جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں ایک ملازم کے خلاف خاتون ملازمہ پر جنسی ہراسانی کا الزام ؛ مقدمہ درج

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ کلکٹریٹ دفتر میں ایک خاتون ملازمہ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون نے بمشکل خود کو اس درندہ صفت شخص کے چنگل سے چھڑایا اور فوراً اعلیٰ حکام کو شکایت درج کرائی۔
ضلع کلکٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ملازم عرفان سہیل کو معطل کردیا۔ عرفان سہیل کلکٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ سیکشن میں سینئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر صوبیداری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف جنسی ہراسانی اور ایس سی/ایس ٹی اٹروسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عرفان سہیل گزشتہ کئی برسوں سے دفتر کی خواتین ملازمین کو ہراساں کرتا رہا ہے، مگر یہ پہلا موقع ہے جب ایک خاتون نے ہمت کرکے اس کے خلاف کارروائی کی درخواست دی۔