جرائم و حادثات

حیدرآباد میں انتہائی شرمسار واقعہ – ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں دو دوستوں میں جھگڑا ایک کی موت

حیدرآباد کے سورارم پولیس اسٹیشن حدود میں ایک انتہائی شرمسار واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنے دوست پر اس کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے شبہ میں اس کا قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے دوست نے نوجوان کا ہی قتل کردیا

 

حیدراباد کے جگت گیری گٹہ سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ سید دانش، 30 سالہ بلال پر اپنی والدہ کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ کرتا تھا۔ اس وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

 

کئی بار تنبیہ کے باوجود بلال کا رویہ نہ بدلنے پر، دانش نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔منصوبے کے تحت دانش نے بلال کو شراب پینے کی دعوت دی۔ دونوں نے پہلے سورارم کے کٹّہ مائی سمّاں تالاب کے قریب واقع بار میں شراب نوشی کی،

 

بعد ازاں گاجولارامارم تالاب کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں بھی شراب پی۔اسی دوران جب بلال پیشاب کے لیے گیا، دانش نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیچھے سے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، اس وقت موقع پر موجود ٹیکسی ڈرائیور اسلم نے صورتحال کو بھانپ لیا اور بلال کو خبردار کیا

 

۔ بلال نے فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دانش سے چاقو چھین کر اس پر بے رحمی سے وار کئے جس کے نتیجے میں دانش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ واردات ناجائز تعلقات کی وجہ سے پیش آئی ۔

 

سورارم پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ سی آئی بھارت کمار کے مطابق گھر والوں کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button