جرائم و حادثات

ہارڈ ڈسک میں 15 خواتین کی برہنہ تصاویر۔ سیول سروسزامیدوار کے قتل کیس میں چونکا دینے والا انکشاف

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں سیول سروسز امیدوار 32 سالہ رام کش مینا کے قتل کے معاملے نے ایک سنسنی خیز موڑ لے لیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں ایک ایسی سازش کا پردہ فاش کیا ہے جو کسی جاسوسی فلم سے کم نہیں۔

 

 

6 اکتوبر کو رام کش کو اس کی گرل فرینڈ فورنسک سائنس کی 21 سالہ طالبہ امرتا چوہان نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کر دیا تھا۔ لیکن جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو ایک ایسی حقیقت سامنے آئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔رام کش کے کمرے سے ملنے والی ایک ہارڈ ڈسک نے سارا راز کھول دیا۔

 

 

پولیس نے جب اس ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا چیک کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں امرتا کے نجی ویڈیوز کے علاوہ 15 دیگر خواتین کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی محفوظ تھیں۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ رام کش کی عادت تھی کہ وہ خواتین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے محفوظ کرتا۔یہی عادت اس کی موت کا سبب بنی۔رام کش اور امرتا ماضی میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ اس دوران رام کش نے امرتا کے نجی ویڈیوز بنائے لیکن جب امرتا نے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ تیار نہ ہوا۔

 

 

امرتا کو ڈر تھا کہ رام کش یہ ویڈیوز کہیں انٹرنیٹ پر لیک نہ کر دے۔ اس خوف نے اسے ایک خطرناک منصوبے پر عمل کرنے پر مجبور کیا۔ امرتا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور ایک اور دوست کے ساتھ مل کر 6 اکتوبر کو رام کش کو اس کے کمرے میں قتل کر دیا۔ قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے انہوں نے گیس سلنڈر پھٹنے کا ڈرامہ رچایا اور ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئی

 

 

لیکن پولیس نے ہارڈ ڈسک برآمد کر کے سارا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ یہ 15 خواتین کون ہیں جن کی برہنہ تصاویر مقتول نے حاصل کی تھیں اس کا پتہ نہیں چل سکا کیونکہ اس سلسلے میں کسی نے بھی پولیس سے رجوع ہوکر شکایت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button