"چھوٹا قد” ہونے پر سالے نے بہنوئی کا قتل کردیا۔ حال ہی میں ہوئی تھی لو میارج

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دلہن کے بھائیوں نے محض اس لئے اپنے بہنوئی کا قتل کردیا کیونکہ اس کا قد چھوٹا تھا۔ یہ واردات سابق گنٹور ضلع میں پیش آئی۔مقتول نوجوان کا نام گنیش بتایا
گیاہے جو باپٹلہ ضلع کے ویمورو منڈل کے ایدَوَرو گاؤں کا رہنے والا تھا۔گنیش کی شادی کیرتی انجنی دیوی نامی لڑکی سے طے ہو رہی تھی لیکن کیرتی کے والدین نے رشتہ ٹھکرا دیا کیونکہ گنیش کا قد چھوٹا تھا۔
گنیش اور کیرتی کی پہلی نظر میں محبت ہوئی۔دونوں نے ایک دوسرے کے فون نمبرس لے کر بات چیت شروع کی اور رفتہ رفتہ قریب آ گئے۔جب انہوں نے گھر والوں سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو بڑوں نے انکار کر دیا جس دس دن پہلے
وہ دونوں گھر سے بھاگ کر امراؤتی مندر میں شادی کر لی۔کیرتی کا بھائی دُرگا راؤ، گنیش سے شدید ناراض تھا اس کا کہنا تھا کہ گنیش نے اس کی بہن کو "میٹھی باتوں میں بہلا پھسلا کر” شادی کی۔ گنیش کا قد کم ہونے پر بھی وہ اسے
ناپسند کرتا تھا۔شادی کے دن ہی درگا راؤ نے گنیش کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔گنیش کو اپنی جان کو خطرہ محسوس ہوا اس لیے اس نے نلّاپاڈو پولیس سے تحفّظ کی درخواست بھی کی تھی۔شادی چونکہ مندر میں ہوئی
تھی جو سادہ سی تقریب تھی تو جوڑے نے فیصلہ کیا کہ ریسپشن تقریب دھوم دھام سے کریں گے۔اس مقصد کے لیے گنیش نے بینک میں سونا رہن رکھ کر رقم حاصل کی اور اپنے گھر جا رہا تھا۔راستے میں درگا راؤ نے اپنے دوستوں کے
ساتھ گنیش کو روکا اور بے رحمی سے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درگا راؤ اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمین نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔