جرائم و حادثات

بھائی کے ساتھ مل کر بہن نے کردیا ساس کا قتل _ حمیرا سلطانہ اور اس کا بھائی ولی گرفتار

اننت پور  _ 30 مارچ ( اردولیکس ڈیسک  ) ہر بات پر ساس کی ڈانٹ ڈپٹ اور نند کے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ساس کو وائر سے گلا دبا کر قتل کرنے کا دل دہلانے والا واقعہ آندھراپردیش کے اننت پور کے آزاد نگر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق باشا اور حمیرا سلطانہ آزاد نگر میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔باشاہ کی 57 سالہ ماں سردار  بی اور60 سالہ  باپ  اسماعیل ان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ باشا مقامی مارکیٹ یارڈ میں چوکیدار کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ حمیرا سلطانہ گھر پر رہتی ہے۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں اور سردار بی  کی بیٹیوں کے بچے بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں ۔ حمیرا سلطانہ کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ نند کے بچیوں کی دیکھ بھال کرنا بھاری ہوگیا  تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی مسئلے پر ساس اور بہو کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی تھی ہر بات پر ساس  کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر اس نے اپنے بھائی ولی کو فون کیا جو کہ گنٹکل میں مقیم ہے اپنی پریشانیوں کے بارے میں بتایا اور زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرلینے کے ارادہ سے بھائی کو واقف کروایا

 

چھوٹی بہن کی پریشانی سن کر بھائی نے اس کے فیصلے کو غیر درست قرار دیا اور پوچھا کہ اگر آپ مر گئے تو کیا ہوگا؟ اس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر   ہم تمہاری ساس  کو قتل کر دیں گے۔ گزشتہ کی رات شوہر باشا مارکیٹ یارڈ میں ڈیوٹی پر گیا اور ولی بہن کے گھر رات  10.30 بجے پہنچا ۔ انہوں نے واشنگ مشین کی وائر  لے کر بستر پر سوئی ہوئی سرداری  کے گلے میں لپیٹ کر  ساس کا گلا دبا کر قتل کردیا اور ساس کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد  ولی وہاں سے چلا گیا۔

اس کے بعد حمیرا سلطانہ نے قتل کے  الزام سے بچنے چوروں کے گھر میں داخل ہوکر ساس کا قتل کرتے ہوئے سونے کے زیورات لوٹ لینے کی کہانی بنائی ۔اس نے  شوہر کو فون کر کے بتایا کہ نامعلوم افراد نے تمہاری والدہ کو قتل کر دیا اور گلے سے طلائی چین بھی لے گئے۔

 

باشا نے فوراً گھر کے مالک کو فون کر کے معاملہ بتایا۔ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی اور  100 پر کال کرنے کے بعد انچارج ڈی ایس پی  سرینواسولو، اننت پور رورل سی آئی بھاسکر گوڈ، تھری ٹاؤن سی آئی  سری نواسولو اور فورتھ ٹاؤن سی آئی ذاکر حسین وہاں پہنچ گئے اور قتل کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔ بہو کے تضاد بیان سننے کے بعد پولیس کو شک ہوا  کہ سرداری کو نامعلوم افراد نے قتل نہیں کیا۔اور پولیس نے شک کہ بنیاد پر حمیرا سلطانہ کو  حراست میں لے کر تفتیش کی  تو اصل کہانی سامنے آئی۔ حمیرا سلطانہ اور اس کے بھائی ولی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ان دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button