جرائم و حادثات

بھائی کے گھر چوری بہن گرفتار ۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔‌آن لائن بیٹنگ کی عادی ایک بہن نے اپنے ہی بھائی کے گھر چوری کروائی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع گاجولارامارم علاقے کے‌شیرڈی ہلز میں پیش آیا۔

 

یہ چوری 5 جولائی کو ہوئی تھی اور حالیہ دنوں میں پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کے دوران اہم تفصیلات حاصل کیں۔تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ چوری کرنے والی اس کی اپنی بہن ہی ہے، جو آن لائن بیٹنگ کی عادی بن چکی تھی۔

 

اس نے بیٹنگ کے لیے تقریباً 5 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ اس قرض کو چکانے کے لیے اس نے اپنے دوستوں کارتک اور اکھیل کے ساتھ مل کر چوری کی منصوبہ بندی کی۔

 

جب اس کا بھائی گاڑی کی پوجا کے لیے کرمن گھاٹ گیا ہوا تھا اس وقت اس نے منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے مدد سے 12 تولے سونا اور چاندی کے زیورات چوری کروالئے۔ بعد ازاں ان زیورات کو رہن رکھ کر رقم حاصل کی۔

 

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے مسروقہ مال بر آمد‌کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button