جرائم و حادثات

جنونی عاشق کے حملے میں بہن زخمی ، بھائی کی موت _ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک جنونی عاشق نے ایک لڑکی اور اس کے بھائی پر چاقو سے دیوانہ وار حملہ کردیا جس میں لڑکی کے بھائی کی موت ہوگئی اور لڑکی شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردی گئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ حیدرآباد کے ایل بی نگر کے آر ٹی سی کالونی میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شادنگر سے تعلق رکھنے والے بہن اور بھائی تعلیم کے لئے حیدرآباد میں مقیم تھے یہ دونوں آر ٹی سی کالونی میں رہتے تھے بہن سنگھوی ہومیوپیتھی ڈاکٹر کا  کورس کررہی تھی اور اس کا چھوٹا بھائی چنٹو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا  اسی علاقے میں رہنے والا شیو کمار کئی دن سے سنگھوی کو محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا

 

اتوار کی سہ پہر شیوکمار  نے گھر میں گھس کر بھائی اور  بہن پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں چھوٹے بھائی کی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی سنگھوی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔  حملہ کے دوران چینخ و پکار سن کر مقامی لوگوں نے عاشق کو ایک گھر میں بند کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

ایل بی نگر ڈی سی پی سیشری نے میڈیا کے سامنے اس کیس کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔سنگھوی ایل بی نگر آر ٹی سی کالونی میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی ہے وہ  ہومیوپیتھی ڈاکٹر کا کورس کررہی ہے ۔ اس کا چھوٹا بھائی چنٹو بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ شیوکمار نامی شخص کچھ عرصے سے سنگھوی کو محبت کے نام پر ہراساں کر رہا ہے۔ شیوکمار تقریباً 2.45 بجے سنگھوی کے گھر پہنچا ۔ وہ اس کے ساتھ جھگڑا کیا ۔ بات چیت بڑھنے پر شیوکمار مشتعل ہو گیا اور گھر میں موجود چنٹو اور سنگھوی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

 

ڈی سی پی ایل بی نگر نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے چنٹو کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگھوی چاقو کے زخموں کی وجہ سے شدید زخمی ہوئی ہے اور اسے عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھوی کے صحت یاب ہونے کے بعد لڑائی کی وجوہات معلوم ہوں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم شیوکمار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنگھوی اور شیوکمار کچھ عرصے سے محبت میں تھے لیکن شیوکمار اس وقت پرتشدد ہو گئے جب اس نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button