سوئی ہوئی لڑکی کا نائٹ پینٹ قینچی سے کاٹ دیا گیا۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: مدھورانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں گہری نیند میں سو رہی ایک نوجوان لڑکی کے نائٹ پینٹ کو ایک جنسی درندے نے قینچی سے کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق یوسف گوڑہ بستی میں ہفتہ کی رات متاثرہ لڑکی اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ چونکہ گھر کا مین دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اس لیے بند نہیں کیا جا سکا۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں داخل ہو گیا اور لڑکی کے کمر کے نیچے نائٹ پینٹ کو قینچی سے کاٹ دیا۔
دروازے سے آنے والی آہٹ پر لڑکی کی آنکھ کھل گئی اور جیسے ہی اُس نے دیکھا کہ ایک اجنبی شخص اس کی پینٹ کاٹ رہا ہے وہ زور سے چیخی۔ چیخ سن کر وہ شخص وہاں سے فوراً فرار ہو گیا۔لڑکی کے گھر والوں نے فوراً آس پاس تلاش شروع
کی مگر کوئی بھی نظر نہیں آیا۔ صبح جب انہوں نے گھر کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کی تو اس میں ایک نامعلوم شخص کو ان کے گھر کی جانب سے دوڑتے ہوئے جاتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا۔
لڑکی کو شک ہے کہ اس شخص نے اُس کی تصاویر بھی لی ہوں جس کے پیش نظر اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ مدھورانگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔