جرائم و حادثات

ضلع نرمل کے بھینسہ میں دن دہاڑے رہزنی

بھینسہ/3 اگسٹ : ریاست تلنگانہضلع نرمل کے بھینسہ شہر میں آج بروز ہفتہ دن دہاڑے دو نا معلوم بائیک سوار نوجوان اپنے چہرے کو کپڑے سے ڈھانکے ہوئے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے۔

 

اس واردات کی تصاویر موٹر سیکل نرمل چوراہے پر نصب سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں میں قید ہوگئی۔متاثرہ خاتون کی جانب سے اس واردات کی شکایت درج کئے جانے پر بھینسہ سرکل انسپکٹر ڈی۔راجہ ریڈی نے مقدمہ درج کزلیا جس کے بعد بھینسہ سرکل انسپکٹر ڈی راجہ ریڈی نے ان تصاویر کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ

 

مختلف واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرتے ہوئے ان نامعلوم نوجوانوں کی شناخت کرتے ہوئے پولیس کا تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button