حیدرآباد ۔ پولیس کا بریتھ انالائزر چھین کر فرار ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔ حالت نشہ میں گاڑیاں چلا نے والوں کے خلاف مہم کے دوران ایک شرابی پولیس کا بریتھ انالائزر لے کر فرار ہو گیا تھا جسے آج گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت شراون کمار کے طور پر کی گئی ہے وہ پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے۔
اس کے پاس کے پاس سے بریتھ انالائزر اور فور ویلر ضبط کر لی گئی۔پولیس نے بتایا کہ 7 جون کو بوئن پلی ٹریفک پولیس کے اعلی عہدیداران کی ہدایت پر پولا ریڈی بلڈنگ ٹریفک پوائنٹ کے پاس بوئن پلی میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم چلائی جا رہی تھی۔ رات تقریبا 12 بج کر 50 منٹ پر ایک کار وہاں پہنچی جب گاڑی کے ڈرائیور پر حالت نشہ میں گاڑی چلانے کا شک ہوا تو پولیس نے بریتھ انالائزر کے ذریعے اس کی جانچ کی کوشش کی، کار ڈرائیور نے پولیس ملازم کو دھکہ دے دیا
اور بریتھ انالائزر چھین کر فرار ہو گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اور آج اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑک حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔