جرائم و حادثات

چیف منسٹر رہونت ریڈی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ – تلنگانہ بی جے پی کے سوشل میڈیا انچارج گرفتار

تلنگانہ میں بی جے پی کے سوشل میڈیا انچارج سُمِرن کومرراجو کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متنازع پوسٹس کیے جانے کے معاملے میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ریونت ریڈی کے بیان کو ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین سے جوڑتے ہوئے بی جے پی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر مسلسل پوسٹس کیے گئے، جس پر مقدمہ درج ہوا۔ حیدرآباد پولیس ٹیم بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچی اور متنازع پوسٹس سے متعلق پوچھ گچھ کے دوران سوشل میڈیا انچارج سُمِرن کومرراجو کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے اجئے کو بھی حراست میں لے لیا۔

 

واضح رہے کہ  حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کانگریس قائدین کے رویے کی مثال دیتے ہوئے ہندو دیوی دیوتاؤں کا حوالہ دیا تھا، جس کے بعد بی جے پی اور اس کے حامیوں نے اسے مذہبی توہین قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا

 

اور چیف منسٹر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حملے تیز کر دیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت یا مذہبی کشیدگی بڑھانے والے مواد پر مزید نگرانی کی جا رہی ہے اور قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button