جرائم و حادثات

ساس کے نام پر 60 لاکھ روپے کا لائف انشورنس کروا کر داماد کروایا خاتون کا قتل – تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں عجب واقعہ

لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے ایک داماد نے اپنی ساس کا قتل کروایا اور اسے سڑک حادثہ قرار دینے کی کوشش کی ۔لیکن پولیس نے حادثہ کے پیچھے اصل راز کو بے نقاب کردیا

 

۔ضلع سِدّی پیٹ کی توگٹہ منڈل کے پیداماسان پلی گاؤں کے قریب پیش آئے کار حادثہ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ابتدائی طور پر جسے سڑک حادثہ سمجھا جا رہا تھا، پولیس تحقیقات کے بعد وہ ایک منصوبہ بند سپاری قتل نکلا۔ اس واقعہ میں 60 سالہ خاتون راماوّا ہلاک ہوگئی تھیں پولیس کے مطابق یہ واقعہ 7 جولائی کو پیش آیا تھا۔

 

خاتون کے داماد وینکٹیش نے اسے سڑک حادثہ قرار دے کر پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ وینکٹیش نے 60 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا تھا وینکٹیش نے پہلے ہی اپنی ساس کے نام مختلف بیمے کروائے تھے۔

 

چند دن قبل وینکٹیش نے مرغی فارم شروع کیا تھا، مگر اسے 22 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ قرض چکانے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر اس نے اپنی ساس کو قتل کر دیا، تاکہ بیمہ سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنے قرض اتار سکے۔

 

لیکن رامما کے پاس پہلے سے کوئی بیمہ اسکیم نہ تھی، اس لیے اس نے مارچ میں پوسٹ آفس سے 15 لاکھ روپے کا بیمہ اور ایس بی آئی سے 40 لاکھ کا حادثاتی بیمہ کروایا۔ رعیتو بیمہ کی 5 لاکھ کی رقم کے لیے اس نے اپنے باپ کے نام پر موجود 28 گنٹے زمین اپنی ساس کے نام رجسٹر کروائی۔

 

اس منصوبے پر اکیلے عمل کرنا ممکن نہ سمجھتے ہوئے اس نے اپنے بھائی کروناکر کی مدد لی، جس سے اس نے پہلے قرض لیا تھا۔ اس نے کروناکر کو لالچ دیا کہ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو بیمہ کی رقم میں سے آدھی اسے دے گا

 

پھر انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے اس نے بھائی  کروناکر  سے معاہدہ کیا اور وعدہ کیا کہ حاصل شدہ رقم میں آدھا حصہ دے گا۔ 7 جولائی کی شب اس نے ساس کو کھیت کے کام کے بہانے گاؤں سے باہر لے جا کر تنہا چھوڑا۔ جب وہ پیدل واپس جا رہی تھیں تو منصوبہ کے مطابق کروناکر نے کرائے کی کار سے انہیں ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔

 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کو شناخت کر لیا۔ دورانِ تفتیش کروناکر نے اعتراف کیا کہ یہ قتل داماد کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں  دونوں بھائی کو گرفتار کرلیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button