جرائم و حادثات

داماد نے سسر کو قتل کردیا۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں واردات

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ داماد نے اپنے سسر کو چاقو سے وار کر کے قتل کردیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس کے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امین پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بیرم گوڑہ کمان کے قریب رہنے والے چندرایّا (عمر 58 سال) کو اس کے داماد رام کرشنا نے چاقو سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

رام کرشنا اور اس کی بیوی کے درمیان کچھ عرصہ سے گھریلو تنازعات چل رہے تھے جس کے باعث گزشتہ تین ماہ سے اس کی بیوی اپنی والدہ کے گھر مقیم تھی۔ جمعرات کی شام رام کرشنا چندرایّا کے گھر آیا اور اپنی بیوی سے جھگڑنے لگا۔ چندرایّا نے دونوں کو روکنے کی کوشش کی

 

جس پر مشتعل رام کرشنا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے قتل کر دے گا۔ برہمی کے عالم میں داماد اپنے گھر گیا وہاں سے چاقو لایا اور واپس آ کر چندرایّا پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button