داماد نے الکٹرک شاک دے کر ساس کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ داماد نے اپنی ساس کو الکٹرک شاک دے کر قتل کر دیا۔
یہ واقعہ پیر کی آدھی رات کے وقت گارلا منڈل کے سیتام پیٹ کے مضافاتی علاقے منگل تانڈا میں پیش آیا۔ خاندانی تنازعات کے پس منظر میں داماد راجیش نے اپنی ساس کمسالی (عمر 48 سال) کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس نے یہ سفاکانہ حرکت شراب کے نشے میں انجام دی۔خاندان کے افراد کے مطابق تین دن قبل راجیش کے بھائی رمیش کی انجلِی سے دوسری شادی ہوئی تھی۔
پیر کی آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت راجیش نے اپنے بھائی کی دوسری شادی کے معاملے پر گھر والوں سے جھگڑا کیا۔ بعد ازاں اس نے محو خواب اپنی ساس کے گلے میں برقی کی تار لپیٹ کر کرنٹ کا شاک دے
کر قتل کر دیا۔اسی دوران اس نے انجلِی پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس نے اپنی بیوی اور والدین پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ نکلے۔ پولیس موقعِ واردات پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا۔
کمسالی کی نعش کو محبوب آباد ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔



