جرائم و حادثات

جائیداد کے لئے بیٹے نے بوڑھی ماں کا کردیا قتل – مسلم خاندان میں افسوناک واقعہ پر معاشرے میں غم کی لہر

آندھراپردیش کے کدری ٹاؤن کے نظام ولی کالونی میں پیر کی رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا — ماں کے ہاتھوں  پلنے والے بیٹے نے  اُسی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

مقامی افراد کی اطلاع کے مطابق شیخ قاسم بی نامی خاتون کا بیٹا بابا فخرالدین  نے جائیداد کے تنازعہ میں ماں کی جان لے لی۔

 

اطلاع کے مطابق فخرالدین نے جائیداد کی تقسیم کے مسلہ پر ماں سے جھگڑا کیا اور  طیش میں آکر بوڑھی ماں پر حملہ کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا۔اس المناک قتل واقعہ پر معاشرے میں غم کی لہر دوڑ گئی پڑوسیوں کے مطابق شیخ قاسم بی نہایت نیک دل خاتون تھیں، جن کی زبان پر ہمیشہ دعا رہتی تھی۔ مگر آج اُن کی کہانی ایک عبرت بن گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button