جرائم و حادثات

معصوم بیٹے کا قتل،سنگدل سوتیلا باپ گرفتار۔ حیدرآباد پولیس کی کاروائی

حیدرآباد: چندائن گٹہ پولیس نے 31 سالہ پینٹر شیخ عمران کو اپنے 11 سالہ سوتیلے بیٹے محمد اصغر کے بے رحمانہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ محمد اصغر، جی ایم کالونی، چندرائن گٹہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے اور طالب علم تھا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 7 دسمبر کو پیش آیا

 

جب ایک مقامی لڑکے کی شکایت کے بعد عمران نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے سامنے کمسن بچے پر تشدد کیا۔ غصہ کی حالت میں عمران نے بچے کو کالر سے پکڑ کر اٹھایا اور اس کا سر زور سے کنکریٹ کی سڑک پر دے مارا جس کے نتیجے میں بچے کو سر پر شدید چوٹیں آئیں۔زخمی بچے کو پہلے اویسی ہاسپٹل لے جایا گیا

 

اور بعد میں گاندھی ہاسپت منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ علاج کے دوران 12 دسمبر کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیامتاثرہ بچے کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا جبکہ علاقہ میں نصب سی سی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے ظالم باپ کو گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button