جرائم و حادثات

ٹیچر کو چپل سے مارنے والی طالبہ کی ویڈیو وائرل

آندھراپردیش میں ایک طالبہ نے ٹیچر کو چپل سے مار کر گالی گلوج کی ۔وِجے نگرم کے  رگھو انجینئرنگ کالج میں ایک طالبہ نے اپنے ٹیچر کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے چپل سے مارا اور گالیاں دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیچر نے طالبہ کا موبائل فون چھین  لیا تھا۔ اس بات پر طالبہ نے غصے میں آ کر ٹیچر سے تلخ کلامی کی اور معاملہ مزید بڑھ گیا

 

۔ دونوں کے درمیان بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ طالبہ نے ٹیچر کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ کیا تم 12 ہزار روپے دے کر فون واپس لو گے؟ اس کے بعد طالبہ نے ٹیچر کو چپل سے مارا اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

 

یہ ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طالبہ کے خلاف کارروائی کی جانے والی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button