جرائم و حادثات

چلتی کار میں طالبہ کا گینگ ریپ۔راجستھان میں شرمناک واقعہ

جے پور: راجستھان کے بیکانیر ضلع میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں کالج جانے والی ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

 

اس واقعہ کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 جنوری کو متاثرہ لڑکی گھر سے کالج جا رہی تھی کہ دو نوجوانوں نے اسے راستے میں روک کر زبردستی ایک کار میں بٹھا لیا اور چلتی کار میں گینگ ریپ کیا گیا۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا

 

جب مذکورہ گاڑی ایک گاؤں میں داخل ہوئی جہاں مقامی لوگوں کو شبہ ہوا اور انہوں نے گاڑی کو روک لیا۔ اس موقع پر ملزمین لڑکی کو گاڑی سے باہر دھکا دے کر فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر متاثرہ لڑکی کے ارکان خاندان کو اطلاع دی

 

جس کے بعد جنوری کو مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمین کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button