جرائم و حادثات
حیدرآباد میں بس کی ٹکر سے طالبہ ہلاک

حیدرآباد: آٹھویں جماعت کی طالبہ جو اپنے باپ کے ساتھ بائیک پر جا رہی تھی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا کانچی پرساد اپنے بیوی بچوں کے ساتھ دو سال قبل حیدرآباد منتقل ہوگیا۔
وہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 58، پلاٹ نمبر 1143 میں واچمین کے طور پر کام کررہا تھا۔ اس کی بیٹی کیرتیکا (14) سال وینگل راو نگر کے سرکاری ا سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے جبکہ بیٹا سائی (11) چوتھی جماعت میں پڑھتا ہے۔
ہر روز کی طرح پرساد ہفتے کے روز دوپہر میں بیٹی اور بیٹے کو اسکول سے بائیک پر گھر لے جا رہا تھا۔جب بائیک میٹرو اسٹیشن کے پلر نمبر 1556 کے پاس پہنچی تو اسی دوران پیچھے سے آنے والی آر ٹی سی الیکٹرک بس نے ان کو ٹکر دے دی
اس حادثہ میں لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا باپ اور بھائی زخمی ہوگئے۔



