جرائم و حادثات
رشوت لیتے ہوئے سب انسپکٹر پکڑا گیا۔ گاوں والوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے منایا جشن

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے ٹیکمال سب انسپکٹر راجیش کو اے سی بی نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ 1000 روپے رشوت لے رہا تھا۔ ایک معاملے میں اس نے شکایت کنندہ
سے 40 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ منصوبہ بند طریقہ سے جب اے سی بی کے حکام پہنچے تو انھیں دیکھتے ہی ایس آئی دوڑ کر کھیتوں میں چلا گیا حکام نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔ اسے تھانے لایا گیا اور اس سے
پوچھ گچھ کی گئی۔ جب ایس آئی کو اے سی بی کے اہلکاروں نے پکڑا تو گاؤں والوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے پٹاخے چھوڑ کر جشن منایا۔



