جرائم و حادثات

کھمم میں خاتون سب رجسٹرار اور ڈاکیومنٹ رائٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 

کھمم (رورل) کے سب رجسٹرار آفس میں رشوت خوری کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے خاتون  سب  رجسٹرار  ارونا اور ڈاکیومنٹ رائٹر ونکٹیش کو رنگے ہاتھوں پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، ایک شخص اپنی اراضی کی گفٹ ریجسٹریشن کروانے کے لیے رجسٹرار آفس گیا تھا۔ وہاں سب رجسٹرار اور ڈاکیومنٹ رائٹر نے اس سے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ متاثرہ شخص نے فوری طور پر اے سی بی سے رجوع کیا اور شکایت درج کروائی۔

 

شکایت موصول ہوتے ہی اے سی بی عہدیداروں نے ایک منصوبہ بند کارروائی انجام دی، جس کے دوران دونوں ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

انسداد رشوت ستانی بیورو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری دفتر میں رشوت طلب کی جائے تو بلا خوف و خطر اطلاع دی جائے تاکہ بدعنوانی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button