جرائم و حادثات

جگتیال میں مالی پریشانی سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

 

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹ بازار چوراستہ کے قریب رہائش پذیر 41 سالہ محمد ساجد نے  خودکشی کر لی۔

 

پولیس کے مطابق متوفی گزشتہ چند دنوں سے شدید مالی پریشانیوں اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی کیفیت کے باعث علی الصبح تقریباً 1:50 بجے اُس نے اپنے مکان میں نائیلون کی رسی سے سیلنگ فیان کے ساتھ لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی۔

 

جگتیال ٹاؤن کے سب انسپکٹر کے۔ کماراسوامی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ٹاؤن انسپکٹر پی۔ کروناکر کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت اُن کے بڑے بھائی محمد ماجد (عمر 52 سال)، ساکن اسلام پور، جگتیال کی جانب سے درج کرائی گئی۔

 

مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر مسجد اسلامیہ اسلام پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button