چھیڑ چھاڑ کے الزام پر خودکشی کا معاملہ۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: کیرالہ میں خاتون کی جانب سے بس میں چھیڑ چھاڑ سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی کے معاملہ میں پولیس نے خاتون کے خلاف خودکشی کیلئے اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوزی کوڈ ضلع سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ دیپک نے اس وقت خودکشی کر لی جب ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس پر بس کے سفر کے دوران چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایک دن قبل مبینہ طور پر ویڈیو کے ذریعہ بدنام کیے جانے کے بعد اس شخص نے خودکشی کر لی جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف خودکشی پر اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
اسی کے ساتھ ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے شمالی کیرالہ کے ڈی آئی جی کو معاملے کی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ دیپک کی موت پر کیرالہ بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
ابتدا میں کوزی کوڈ پولیس نے اس خودکشی کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم پیر کے روز بھارتیہ نیا سنہتا (BNS) کی دفعہ 108 (خودکشی پر اکسانا) کے تحت ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا جس میں ویڈیو پوسٹ کرنے والی خاتون کو ملزم نامزد کیا گیا
ہے۔متوفی کے رشتہ داروں اور دوستوں کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے اسے اندر سے توڑ دیا تھا۔



