ضلع نرمل کڑم میں سروئیر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

خانہ پور۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے کڑم منڈل کے تحصیلدار دفتر میں تعینات منڈل سرویئر پوار اُماجی کو تلنگانہ کو اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق شکایت کنندہ نے اے سی پیت کو اطلاع دی تھی کہ پوار اُماجی ان کے ارکان خاندان کی اراضی کا لوکیشن میپ تیار کرنے اور وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے زیر التواء فائل کو آگے بڑھانے کے بدلے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ابتداء میں ملزم نے 25,000 روپئے رشوت طلب کی لیکن شکایت کنندہ کی درخواست پر اس میں کمیکیگئی تھی۔20 مئی 2025 کو وہ 12,000 روپے رشوت وصول کر چکا تھا اور باقی 7,000 روپے لیتے وقت ACBاے سی بی کے حکام نے کڑم میں اسے گرفتار کر لیا۔
اے سی بی حکام نے پوار اُماجی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی شدت سے جاری رہیں گی۔