جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت ۔ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد ۔‌حیدرآباد  شہر کے میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد مردہ پائے گئے۔ مہلوکین میں ضعیف جوڑا (ساس اور سسر)، ان کا بیٹا، بہو اور صرف دو سالہ معصوم پوتا شامل ہے۔

 

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ابتدائی تفتیش میں اس واقعہ کو اجتماعی خودکشی سمجھا جارہا ہے ۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرنے والے کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے سیڑم منڈل کے رنجولی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

 

مرنے والوں کی شناخت نرسمہا، وینکٹماں، کویتا، انیل اور دو سالہ اپو کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button