جرائم و حادثات

بزرگ بھائی بہن کی مشتبہ موت ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد کے میرچوک پولیس اسٹیشن حدود کے سلطان پورہ علاقے میں واقع ایک مکان میں دو بزرگ افراد محمد شکیل اور ان کی بہن سروری بیگم مردہ پائے گئے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ دونوں گزشتہ 40 برسوں سے اسی فلیٹ میں مقیم تھے اور غیر شادی شدہ تھے۔ معذور سروری بیگم کی دیکھ بھال ان کے بھائی محمد شکیل کیا کرتے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔

 

پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ واقعہ طبعی موت ہے یا خودکشی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مکمل تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

 

میرچوک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button