جرائم و حادثات

حیدرآباد میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ سیدہ فاطمہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد _ 19 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے عطاپور علاقے میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق عطا پور  علاقے سے تعلق رکھنے والی سیدہ فاطمہ انٹر کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ہفتے کی رات کمرے میں گئی اور باہر نہیں آئی۔ جس پر شک ہو کر اس کے گھر والے دروازہ توڑ کر اندر گئے اور سیدہ فاطمہ کی نعش فیان سے لٹکتی پائی گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تفصیلات اکٹھی کیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیدہ فاطمہ نے خودکشی کیوں کی اس کی تفصیلات  معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button