جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی طالبہ کو بھگا کر شادی‌کرنے‌ والا ٹیچر گرفتار۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ایک شرمناک واقعہ میں اسکول میں بچوں کو تعلیم دینے والا استاد محبت کے سبق پڑھانے لگا… ایک لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا اور اس سے شادی کر لی۔

 

آخرکار وہ گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع میڈچل ملکاجگیری ضلع کے پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا اور تاخیر سے منظرِ عام پر آیا۔

 

پولیس کے مطابق پوچارم ڈویژن کے ایک خانگی اسکول میں پرّے مائیٹین (27) فزیکس کا ٹیچر بتایا گیا ہے اسی اسکول میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ کو اس نے بہلا پھسلا کر اپنے جال میں پھنسایا۔

 

لڑکی نادانی میں استاد سے محبت کرنے لگی۔ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی۔ 20 دن قبل لڑکی کے گلے میں پیلا دھاگہ دیکھ کر اس کی والدہ نے سوال کیا جس پر لڑکی نے ساری بات بتا دی۔

 

لڑکی کے ارکان خاندان نے اسکول انتظامیہ سے وضاحت طلب کی لیکن انتظامیہ کی لاپروائی کے جواب کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے ٹچر کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت

 

 

مقدمہ درج کر کے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button