جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ایک اڈیشنل کلکٹر کے پاس 7 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر اور ضلع محکمۂ تعلیم کے انچارج افسر وینکٹ ریڈی کے غیر قانونی اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 

رشوت لیتے ہوئے پہلے ہی گرفتار اور معطل کئے جا چکے وینکٹ ریڈی کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو نے آمدنی سے زائد اثاثوں کا مقدمہ درج کرتے ہوئے حیدرآباد کے سَرور نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سمیت 8 مقامات پر ایک ساتھ دھاوے کئے۔

 

تلاشی کے دوران تقریباً 7 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ضبط کئے گئے، جن میں مکانات، پلاٹس، زرعی اراضی، نقد رقم، بینک جمع پونجی، لگژری گاڑیاں اور سونے کے زیورات شامل ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ خانگی اسکول کی منظوری کے معاملے میں رشوت کیس کی تفتیش کے دوران یہ اثاثے سامنے آئے، جس پر اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے خلاف انسدادِ بدعنوانی قانون 1988 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button